ن لیگ کی بڑی وکٹیں گرِ گئیں

بریکنگ نیوز ٹوڈے : وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور پنجاب کے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق  اپنی وزارتوں سے مستعفی ہو گئے ، ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم  پاکستان شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے :ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزارت سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دے رہا ہوں مگر مستقبل میں پارٹی کی مضبوطی کے لیے ہمیشہ  کام کرتا رہوں گا،  واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خواجہ سلمان رفیق کا استعفیٰ منظور کرلیا تھا ۔

 

ایوان وزیر اعلیٰ نے گورنر پنجاب کو خواجہ سلمان رفیق کے استعفےکی منظوری کا مراسلہ بھجوا دیا، خواجہ سلمان رفیق نے  بھی وزارت سےاستعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا، جبکہ دوسری جانب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے مگر بطور وزیر الیکشن مہم نہیں چلاسکتا تھا۔

 

واضح رہے کہ معیشت کی زبو حالی اور مہنگائی کے  طوفان کے بعد ن لیگ کی  جماعت میں سے مفتاح اسماعیل کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوئیں، چند  وزراء نے مہنگائی کے خلاف بھی بیان دیا، ان کا کہنا تھا  کہ غریب عوام کے  لیے یہ وقت مشکل ہے لہٰذا قیمتیں مزید نہ بڑھائی جائیں۔

 

مزید پڑھیں: تمہیں ہرا کر دکھائیں گے ،حمزہ شہباز کو جتوانے کے لیے لاہور میں بیٹھے شخص کو عمران خان ن کاچیلنج

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+