شہباز حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف ،پٹرول ۱۸ روپے ،ڈیزل ۴۰ روپے اور مٹی کا تیل ۳۳ روپے سستا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ( کراچی ) وزیراعظم  پاکستان شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پٹرول کی قیمت ساڑھے 18روپے ، ڈیزل 40.58؍ روپے ، مٹی کا تیل 33.81روپے سستا ہوگیا ،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیاجس کے بعد پٹرول 230.24؍ روپے اور ڈیزل 236روپے ہوگیا۔

 

نیوز ٹوڈے : تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گری ہیں، آج ہمیں قیمتوں کو کم کرنے کا موقع ملا ہے، میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ کبھی عوام سے غلط بیانی نہیں کروں گا جسے پورا کیا، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، اللہ کا کرم ہےکہ آج ہمیں تیل کی قیمتوں میں کمی کا موقع ملا تو ہم نے اپنی عوام کے قدم اٹھایا ۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں 18روپے 50پیسے فی لیٹر کمی کررہے ہیں جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 40روپے 54پیسے فی لیٹر کمی کررہے ہیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے ۔

 

 ڈیزل کی نئی قیمت 40 روپے54 پیسےکمی کے بعد 236 روپےلیٹر ہوگئی ہے جب کہ پیٹرول کی نئی قیمت 18 روپے 50 پیسےکمی سے 230 روپے24 پیسےفی لیٹر ہوگئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 33.81 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 196.45 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 37.71 روپے کمی کے بعد 191.44 روپے فی لیٹرکردی گئی ہے۔

 

مزید پڑھیں: شہباز حکومت کا عوام کے لیے ریلیف کا اعلان،پٹرولیم مصنوعات کی فی لٹر قیمت میں 10روپے تک کمی کا امکان

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+