منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سلیمان شہباز اشتہاری قرار

بریکنگ نیوز ٹودے : (لاہور) اسپیشل کورٹ سینٹرل نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ مقدمے میں سلیمان شہباز اور ملزم طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

 

نیوز ٹوڈے : اسپیشل کورٹ سینٹرل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کی حاضری معافی درخواست ایک بار پھر عدالت میں  جمع کرائی گئی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : سماعت کے دوران عدالت نے مقدمے میں سلیمان شہباز اور ملزم طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

 

دونوں ملزمان عدالت میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے، جبکہ عدالت نے شریک ملزم مقصود کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی مانگ لی ہے۔

 

عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کی اور آئندہ سماعت پر انہیں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

 

عدالت نے استفسار کیا کہ وکیل امجد پرویز کہاں ہیں ؟ معاون وکیل نے جواب دیا کہ امجد پرویز آج پیش نہیں ہو رہے۔

 

معاون وکیل نے بتایا کہ مجھے شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے اتھارٹی دی ہے، جج نے کہا کہ قانون کے مطابق دیکھتا ہوں حاضری معافی کی درخواست کون دائر کرسکتا ہے، جج اسپیشل کورٹ سینٹرل نے کہا کہ ٹرائل میں نامزد ملزمان کے وکلا کے وکالت نامے بھی نہیں آئے، ملزمان کی ضمانتیں کیا کنفرم ہوئیں؟ انہوں نےمعاملے کو سنجیدہ لینا چھوڑ دیا۔

 

اس موقع پر عدالت نے حمزہ شہباز کو واپس جانے کی اجازت دے دی جس کے بعد وہ اسپیشل سینٹرل عدالت سے واپس روانہ ہوگئے، تاہم واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں چالان داخل کر رکھا ہے۔

 

مزید پڑھیں: نواب شاہ میں آصف علی زرداری کے گھر کے سامنے ہندو لڑکی کے اغوا کے خلاف احتجاج

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+