روپے کے مقا بلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ
- 18, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، نیوز ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 روپے 55 پیسہ مہنگا ہوکر 214 روپے 50 پیسے کا ہو چکا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 103 اور ڈبلیو ٹی آئی 99 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان ہے ، ۱۰۰انڈیکس 730 پوائنٹس کم ہوکر 41344 پر آ گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچا تھا، مگر اس کے بعد عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر نیچے آنا شروع ہو ئی اور روپے کی قدر بڑھنے لگی تاہم یہ معاملہ زیادہ دیر تک جاری نہیں رہا اور ڈالر پھر آسمان کو چھونے لگا ۔
مزید پڑھیں: شہباز حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف ،پٹرول ۱۸ روپے ،ڈیزل ۴۰ روپے اور مٹی کا تیل ۳۳ روپے سستا
تبصرے