عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ،کہا سیاسی استحکام تک معیشت نہیں سنبھل سکتی،ملکی بحران کا حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں
- 19, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : (اسلام آباد ) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہمیں ہرانے کیلئے ریاستی مشینری کا استعمال کیا گیا مگر عوام نے اپنی طاقت دکھا کر سب کو حیران کر دیا ،بند کمروں میں فیصلے کرنیوالے غلط فہمی میں نہ رہیں، چوروں کو ہم پر زبر دستی مسلط کیا گیا تو برداشت نہیں کریں گے۔
نیوز ٹوڈے: ضمنی انتخابات میں جس طرح لوگ ووٹ کے لیے باہر نکلے یہ نیا پاکستان ہے،جب تک سیاسی استحکام نہیں آتا معیشت اوپر نہیں جائےگی اور خطرہ ہے کہ حالات اس نہج پر نہ پہنچ جائیں کہ معاملات سب کے ہاتھ سے ہی نکل جائیں،ایسا ہوا تو نقصان صرف پاکستانی عوام کا ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : سیاسی بحران سے نکلنے کا حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں ، عمران خان نے اپنے بیان کے دوران کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ فوری استعفیٰ دیں ،ہمیں ان پر اعتماد نہیں، نیب قوانین میں ترمیم کا بل آج سپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا اور اس کے خلاف آواز اٹھائوں گا ۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے لیے سیاسی بحران پیدا کیا گیا، ملک صحیح سمت میں جارہا تھا تو ہمارے خلاف سازش کی گئی اور ہمیں گھر بھیج دیا گیا ، مگر اب شعور کا جن بوتل سے نکل آیا ہے اس کو واپس نہیں ڈال سکتے، عوا م جانتی ہے کہ ان کے لیے کیا اچھا ہے اور کیا بُرا ، ہم کسی اور کی غلامی کے لیے تیار نہیں ہیں،جب ہم ایک قوم بنیں گے تو قرضوں سمیت جتنے بھی مسئلے ہیں یہ حل ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے امریکہ کی کبھی مخالفت نہیں کی ، میں نے ہمیشہ بس یہ کہا کہ ہم امریکہ سے برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں جس میں باہمی امور پر کام کیا جائے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کا سازش کا بیانیہ جھوٹا ثابت ہو گیا
تبصرے