معاشی بحران،مہنگائی کا طوفان ،عوام پریشان، سب ریکارڈز ٹوٹ گئے، ڈالر 222روپے پر پہنچ گیا

ملک بھر میں سیاسی عدم استحکام  کے ساتھ ساتھ معاشی بحران جاری ہے، منگائی کی سطح عوام کی پہنچ سے بہت اوپر چلی گئی ہے ، غریب کے لیے گھر چلانا دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے،مگر معیشت  سنبھلنے کا نام نہیں لے رہی، آج ہی ڈالر کی قیمت میں بھی  ریکارڈ اضافہ ہوا جس سے عوام کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

بریکنگ نیوز ٹوڈے : انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، جبکہ پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : امریکی ڈالر نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 80 پیسے مہنگا ہوکر 221 روپے کا ہو گیا،جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے مہنگا ہوکر 222 روپے کا ہو  چکا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دلچسپ خبر یہ ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اورذرائع کے مطابق ابھی تک کاروبار کا مثبت  رجحان ہے، ذرائع کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے تک 100 انڈیکس 179 پوائنٹس اضافے کے بعد 41546 کی سطح پر موجود ہے۔

 

مزید پڑھیں: روپے کے مقا بلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+