پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ عروج پر ہے، پنجاب اسمبلی کے اراکین کو کروڑوں کی پیشکش ہو ئی ،عمران خان کا زرداری پر الزام
- 21, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹودے : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے چوری کردہ پیسے سے پنجاب اسمبلی کے اراکین خریدے جا رہے ہیں ،عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری جن پیسوں سے ہمارے وزیر خرید رہا ہے وہ سندھ کی عوام کا پیسہ ہے ۔
نیوز ٹوڈے : عمران خان نے کہا کہ اب مصدقہ مجرم آصف زرداری پنجاب کے عوام کا مینڈیٹ چُرانے نکلا ہے، مگر عوام اپنا فیصلہ کر چکی ہے اور وہ ان چوروں کو اپنے سر پر مسلط نہیں ہونے دے گی،عمران خان نے کہا کہ سترہ جو لائی کو عوام اپنا فیصلہ سنا چکی ہے ۔
عمران خان نے بیان میں عدالتِ عالیہ سے سوال کیا کہ عزت مآب سپریم کورٹ سے پوچھنا چاہتا ہوں کیا وہ اس تباہی سے آگاہ نہیں؟عوام اپنا فیصلہ سنا چکی ہے مگر پھر بھی ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’’نیوٹرلز ‘‘کو احساس نہیں ہورہا، امپورٹڈ حکومت وطن کو ہر محاذ پر ملک کو تباہی سے دوچار کر رہی ہے، معیشت زبو حالی کا شکار ہو گئی ہے ،غریب عوام مہنگائی سے تنگ آ چکی ہے مگر یہ لوگ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے یہ سب ہتکنڈے استعمال کر رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں: چوہدری شجاعت کا پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے چوہدری پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان
خاص خبریں
-
مریم نواز جانوروں کیساتھ سیاسی بونوں، پاگلوں کا بھی علاج کریں گی، عظمیٰ بخاری
-
شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کا امکان
-
ساڑھی کی جیکٹ میں 100 پاؤنڈز برآمد: عاصم محمود کے دعوے نے صارفین کو چونکا دیا، انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
-
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آخری ہوسکتا ہے، شوکت یوسفزئی
تازہ ترین

تبصرے