چوہدری شجاعت کا پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے چوہدری پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان
- 20, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں اپنے بھائی چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں ، چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سپورٹ اور حمایت پرویز الٰہی کے لیے ہے ۔
نیوز ٹوڈے :چوہدری شجاعت حسین کا اپنے اہم بیان میں کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی ہی وزارتِ اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں اور پارٹی کی سپورٹ اُن کے ساتھ ہے ، چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار نہیں دو تین بار پہلے بھی یہی بات واضح کر چکا ہوں ۔
سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے اور غریب عوام جن مسائل سے دوچار ہے اُن کا حل نکالا جا ئے ، جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی خود ہی پوری ہو جائے گی،اسی بدولت اس کو کسی سے الحاق کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی ۔
چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں، اس فکر میں نہ پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچا دکھانا ہے، انتقامی سیاست سے ہٹ کر معیشت کی طرف توجہ دی جا ئے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا فوری انتخابات ہوں، فوری انتخابات سے مراد فوری ہیں مہینوں میں نہیں، انہوں نے کہا کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں پیدا ہوتا تب تک معیشت نہیں سنبھالی جا ئے گی ۔
مزید پڑھیں : حکومت بچانے کے لیے پی ڈی ایم کی کوششیں جاری
خاص خبریں
-
مریم نواز جانوروں کیساتھ سیاسی بونوں، پاگلوں کا بھی علاج کریں گی، عظمیٰ بخاری
-
شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کا امکان
-
ساڑھی کی جیکٹ میں 100 پاؤنڈز برآمد: عاصم محمود کے دعوے نے صارفین کو چونکا دیا، انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
-
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آخری ہوسکتا ہے، شوکت یوسفزئی
تازہ ترین

تبصرے