حکومت بچانے کے لیے پی ڈی ایم کی کوششیں جاری
- 20, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : ( لاہور ) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق پر مشتمل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد نے 22جولائی کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں اپنے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی کامیابی کے لیے حکمت عملی طے کر لی ہے۔
نیوز ٹوڈے : آصف علی زرداری نے پرویز الہٰی کو حکومتی امیدوار بنانے کی پیشکش کردی ہے ،ادھروزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے فون کے ذریعے رابطہ کرکے چوہدری شجاعت حسین سے سیاسی صورتحال پر مشاورت اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
گزشتہ روز آصف علی زرداری مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا اور چوہدری شجاعت حسین کو چوہدری پرویز الہٰی کو منانے کے درخواست کی اور کہا کہ آپ کے تعاون سے ہی حکومت مزید آگے بڑھ سکتی ہے ۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ میں چوہدری پرویز الہیٰ کو حکومتی امیدوار بنانے کے لیے وزیر اعظم سے بات کرنے کو تیار ہوں اگر آپ حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے میں سپورٹ کریں اور پارٹی کے ارکان کو انہیں ووٹ دینے کی ہدایت کریں مگر معلوم ہوتا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے اس پر خاموشی اختیار کر لی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سے ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کے خاندان کے افراد بھی شامل تھے،بند کمرے میں ہونے والی یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ آصف علی زرداری ملاقات کے بعد مسکراتے اور فتح کا نشان بناتے ہوئے واپسی کے لیے روانہ ہوئے،تاہم اس معاملے پر ابھی تک کسی رہنما کی طرف سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آ یا ۔
تبصرے