حکومتی اتحادی جماعتوں کا دو ٹوک مئو قف ،عمران خان کا فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد ، اسمبلیاں مدت پوری کریں گی
- 20, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : (لاہور ) پی ڈی ایم کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی ،حکومت اور اتحادی جماعتیں عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے پر ڈٹ گئی، حکومت اور اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں انتخابات عمران خان کے دباؤ پر نہیں بلکہ حکومتی اتحاد کے متفقہ فیصلے کے بعد کروائے جائیں گے۔
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم شہباز شریف نے بیان دیاکہ الیکشن کمیشن جلد از جلد پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کا طویل عرصہ سے تاخیر کا شکار فیصلہ سنائے، شہباز شریف نے کہا کہ ریاستی اداروں پر بار بار حملوں کے باوجود عمران نیازی کو لمبے عرصے سے کھلی چھٹی دی جا رہی ہے،لہٰذا اس پر فیصلہ سنا کر کاروائی کی جائے ۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہورمیں اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں عمران خان کے اداروں کے خلاف بیانیے کو توڑنے کے لیے نیا حکومتی بیانیہ جلد منظر ِ عام پر لانے پر اتفاق ہو چکا ہے ۔حکومتی اتحاد نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی جبکہ پنجاب میں وزیر اعلی کو بچانے کیلئےبھی حکومت اپنی جانب سے پوری کوشش کرے گی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : اجلاس میں ضمنی انتخابات کے بعد کی سیاسی صورت حال کے پیش نظر مسلم لیگ ن کی پنجاب میں حکومت برقرار رکھنے کے لیے قانونی آپشنز پر غور کیاگیاجبکہ 22جولائی کو قائد ایوان کے دوبارہ انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوئی اور تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تبصرے