ن لیگ کے سینئر رہنما کا دھمکی آمیز بیان
- 25, جولائی , 2022
بریکنگ نیو زٹودے : ( اسلام آباد ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جب ہم کہہ رہے تھے کہ الیکشن کرائے جائیں تو کہتے تھے کہ ستمبر سے پہلے الیکشن نہیں ہو سکتے، حالات سے خونی منظر ہو سکتا ہے، قومی جماعتوں کو ایک منصوبہ کے تحت کمزور کیا جا رہا ہے، (ن) لیگ کو حکومت سے ہٹانا مقصد نہیں بلکہ یہ کوئی اور ہی ایجنڈا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان صبح شام جھوٹ بولتا ہے، عمران کے متعلق کسی کیس کا فیصلہ آیا ہی نہیں، ہم مشکلات کا مقابلہ کر کے آگے بڑھنا چاہتے تھے مگر ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا اور آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل میں بھی ہمارے لیے مشکلات پیدا کی گئیں ۔
جاوید لطیف نے انتباہ کیا کہ جمہور کی آواز نہ سنی گی تو خونی انقلاب آ ئے گااور اُس کی ذمہ داری ہمارے اوپر نہیں ہو گی ،انہوں نے کہا کہ پندرہ دن کے اندر فارن فنڈنگ کا فیصلہ کیا جائے اور نواز شریف کے خلاف لیے جانے والے فیصلے واپس لیے جائیں، ملک سے دوہرا معیار ختم کیا جائے ورنہ حالات سب کے لیے مشکلات پیدا کریں گے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : جاوید لطیف نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت فل کورٹ کرے اور پھر کوئی فیصلہ دے ، پاکستان کی تاریخ میں اگلے دو ہفتے انتہائی اہم ہیں پالیسی سازوں نے رویہ نہ بدلہ تو ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے،لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر انتخابات کا ماحول بنایا جائے،عوام خود فیصلہ کر سکتی ہے کہ کیا ان کے لیے بہتر ہے اور کیا نہیں!
خاص خبریں
-
مریم نواز جانوروں کیساتھ سیاسی بونوں، پاگلوں کا بھی علاج کریں گی، عظمیٰ بخاری
-
شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کا امکان
-
ساڑھی کی جیکٹ میں 100 پاؤنڈز برآمد: عاصم محمود کے دعوے نے صارفین کو چونکا دیا، انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
-
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آخری ہوسکتا ہے، شوکت یوسفزئی
تازہ ترین

تبصرے