وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: حکمران اتحاد نے سپریم کورٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ( اسلام آ باد ) حکومتی اتحاد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے کیس کی عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ وزیراعظم ہاؤس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے سربراہوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے  پر اتفاق کیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : ذرائع کے مطابق شہبازشریف‘فضل الرحمان، بلاول بھٹو کے علاوہ اجلاس میں ایم کیوایم، مسلم لیگ (ق)، اے این پی ‘بلوچستان عوامی پارٹی، بی این پی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین  نے بھی شر کت   کی  ،جبکہ  اجلاس میں مریم نواز اور پارٹی کے دیگر  رہنما ء  بھی اجلاس میں موجود تھے۔

 

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم  اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے استدعاکی تھی کہ 3جج نہیں بلکہ یہ کیس  فل کورٹ سنے، فل کورٹ نہ بنایاگیا تو ہم بھی عدلیہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور ہماری مانگ پوری نہ کی گئی تو عدلیہ کے سامنے پیش نہیں ہونگے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :  مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہیں، حکومت چاہتی ہےکوئی ادارہ مداخلت نہ کرے، عدالت میں ہمارے وکلا نے بینچ کو آئین کے مطابق مشورہ دیا، بدقسمتی سےعدلیہ نے غیر جانبداری سے ہمارے مطالبے پر غور کے بجائے اسے مسترد کردیا، لہٰذا ہم بھی ان کے فیصلے کو مسترد کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بیان دیا کہ حکومتی اتحاد نے فل کورٹ کا مطالبہ کیا تھا، جب ایک ادارے سے متعلق فیصلہ دیا جا رہاہےتو عدلیہ کے بھی پورے ادارےکوبیٹھنا چاہیے تھا،ہمارا مطالبہ قانون اور آئین کے دائرے میں تھا مگر بھی اس کو مسترد کر دیا گیا ۔

 

مزید پڑھیں : ن لیگ کے سینئر رہنما کا دھمکی آمیز بیان

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+