سب سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں ،طالبان ،بلوچ،سندھی قوم پرست اور ٹی ایل پی سے بات ہو سکتی ہے مگر چوروں اور ڈاکوئوں سے نہیں،عمران خان

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ( اسلام آباد ) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بیان دیا کہ وہ تحریک طالبان پاکستان ،بلوچ قوم پرستوں اور سندھی قوم پرستوں سے تو بات چت کرسکتے ہیں مگر ملک کا پیسہ چوری کرنے والوں کے خلاف عمران خان اپنے مئوقف پر ڈٹے ہو ئے ہیں ۔

 

سابق  وزیر اعظم پاکستان عمران خان  نے کہا کہ حالات مشکل ہیں جتنی دیر یہ حکومت رہے گی  عوام کے لیے مزید مشکل  پیدا ہوگی، انہوں نے کہا کہ قوم فیصلہ کرلے کہ قرض اتارنے ہیں تو یہ قوم اپنا قرض اتار لے گی ۔

 

نیوز ٹوڈے : انہوں نے عوام کے سامنے سوال اٹھایا کہ  یہ کیسی لیڈر شپ ہے جن کا اپنا پیسا باہر  کے ممالک میں موجود ہے مگر وہ  لوگوں سے کہیں کہ پیسا ملک لائیں تو یہ کیسے ممکن ہے ،عمران خان نے کہا کہ  ان  چوروں اور ڈاکوئوں کے ہوتے ہوئے باہر سے کوئی پیسا   نہیں آ سکتا ۔

 

عمران خان نے بیان میں بتایا کہ ملک کی بگڑتی صورتحال ٹھیک کرنے کا صرف ایک راستہ ہے کہ نیا الیکشن کمیشن بنا کر صاف اور شفاف انتخابات کروائے جائیں ۔

 

عوام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ صرف ہماری حکومت ہی نہیں ہٹائی گئی بلکہ ہمارے خلاف  پورا پروگرام بنایا گیا ، ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی ،مگر  نتیجہ حیرت انگیز نکلا ،  لوگ بجائے خوفزدہ ہونے کے ایک قوم بن کر اکٹھے ہو گئے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : عمران خان نے  بیان میں بتایا کہ میرے سے اکثر  سیاستدان اور صحافی بھائی پوچھتے ہیں کہ آپ ان سے بیٹھ کر بات کیوں نہیں کرتے،مذاکرات کرنے کی کوشش کریں تو شاید معاملات حل ہو جائیں ،اس پر عمران خان نے کہا سب سے بات کی جا سکتی ہے مگر چوروں سے ڈیل نہیں کی جا سکتی ۔

 

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: حکمران اتحاد نے سپریم کورٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+