بالی ووڈ کے معروف ادکار و ڈانسر ٹائیگر شروف نے ادکارہ دیشا پٹا نی سے علیحدگی اختیا ر کر لی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بالی ووڈ کے معروف اداکار و ڈانسر ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی دنوں سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں تاہم ان دونو ں کے  قریبی دوست نے اداکاروں کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کی تصدیق کر دی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کے حوالے سے کئی سالوں سے افواہیں تھیں کہ دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور جلد ہی دونوں  شادی کریں گے تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 سال سے زائد عرصہ ساتھ رہنے کے بعد دونوں اداکاروں نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ  علیحدگی کے حوالے سے ان دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے مگر میڈیا پر بتایا جا رہا ہے کہ دونوں نے اس سال کے شروع میں ہی  ای دوسرے سے تعلق منقطع کر دیا تھا ۔

 

مزید پڑھیں : بے شمار رکاوٹوں کے بعد " دی لیجنڈ آف مولا جٹ " کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+