بے شمار رکاوٹوں کے بعد " دی لیجنڈ آف مولا جٹ " کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا
- 27, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : طویل مدت کے انتظار کے بعد بلآخر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور یہ فلم جلد ہی پاکستان کے سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔
نیوز ٹوڈے : پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ معروف ہدایت کار، مصنف اور اداکار بلال لاشاری نے بطور ہدایت کار اپنی دوسری فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو کئی بار تاخیر کے بعد 30 ستمبر 2022ء کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے، یاد رہے کہ بلال لاشاری پاکستان کے اعلیٰ عہدیدار کامران لاشاری کے بیٹے ہیں ۔
واضح رہے کہ فلم کی لیڈ کاسٹ میں پاکستان کے معروف اداکار فواد خان، ماہرہ خان اور دیگر اہم کرداروں میں عمائمہ ملک، گوہر خان، فارس شفیع، شفقت چیمہ، نیر اعجاز اور حمزہ علی عباسی جیسے بڑے نام اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں ۔
اس فلم کو 2018ء میں مکمل ہونے کے بعد ریلیز کیا جانا تھا لیکن اس وقت کاپی رائٹ کے مسائل کے باعث فلم کی ریلیز پہلی بار تاخیر کا شکار ہوئی تھی تاہم ایک بار پھر اس سال ستمبر کے آخر میں فلم کو منظرِ عام پر لانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
نیوز الرٹ ٹو ڈے : اس فلم سے متعلق سوشل میڈیا پر کئی عرصے سے تبصرے جاری ہیں ،اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ فلم پاکستان نے ایک بڑے ہدایت کار نے بنائی ہے لیکن دیکھنا اب یہ ہے کہ عرصے سے تاخیر کا شکار فلم کیا اپنے ناظرین کو محظوظ کر سکے گی ؟۔۔
مزید پڑھیں : ترک مسیقار ترگے ایورن کی جانب سے عمران خان کو" ایبسلوٹلی ناٹ" گانے کا تحفہ
تبصرے