بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے 'پسوڑی ' کو اپنا پسندیدہ گانا قرار دے دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارتی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے بیان دیا  کیا ہے کہ پاکستانی کوک اسٹوڈیو کا گانا ’پسوڑی‘ اُن کا  اس سال کا پسندیدہ گانا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : اداکارہ عالیہ بھٹ آج کل اپنی نئی آنے والی فلم  ’ڈارلنگ‘ کی پروموشن ک رہی ہیں ، ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی فلم کے گانے ’کیسریا‘ کی بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج کل اُن کا پسندیدہ گانا ’پسوڑی‘ ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : عالیہ بھٹ نے  مزاحیہ انداز میں  طنز کرتے ہو ئے کہا کہ میری فلم براہماسترا کے گانے  ’کیسریا’  نے ’پسوری‘ کو پیچھے چھوڑ دیا، جیسا کہ پسوڑی گانا مسلسل 85 دنوں تک نمبر ون رہا تھا مگر کیسریا ایک ہی دن میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

 

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم براہماسترا 9 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

 

دوسری جانب فلم براہماسترا کا گانا ’کیسریا‘ 17 جولائی کو ریلیز ہوا تھا جس نے ریلیز ہوتے ہی شہرت کی نئی بلندیوں کو چھو لیا تھا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے اس گانے کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے ۔

 

مزید پڑھیں: بالی ووڈ کے معروف ادکار و ڈانسر ٹائیگر شروف نے ادکارہ دیشا پٹا نی سے علیحدگی اختیا ر کر لی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+