اوگرا نے اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : اوگرا نے اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے، اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہو گا۔

 

نیوز ٹوڈے : اوگراکی جانب سے اس کمی کے بعد ایل پی جی کی ایک کلو گرام کی نئی قیمت 217 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے ،اس قیمت میں کمی کے نتیجے میں ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو کے گھریلو سلنڈر پر 29 روپے 56 پیسے کم ہو جائیں گے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اوگرا کے مطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 571 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے،اوگرا نے اس کی سمری بھجوا کر آرڈر جاری کیا ہے کہ عام عوام کے لیے اس قیمت کو  بازاروں میں ہر صورت یقینی بنایا جا ئے ۔

 

واضح رہے کہ جولائی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2 ہزار 600 روپے 97 پیسے کا تھا، جس پر لوگوں نے سخت ردِ عمل کا اظہار کیا اور اکثر لوگوں  نے اس مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا ،لوگوں کا کہنا ہے کہ آمدنی اتنی نہیں جتنے خرچے ہیں،آئے دن گزارہ مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔

 

مزید پڑھیں : حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں آ ج سے ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+