او آئی سی کی جانب سے فلسطین کے علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

بریکنگ نیوز ٹوڈے : اسرائیل کی جانب سے ایک مرتبہ پھر فلسطین کے  مغربی علاقے پر  حملہ کیا گیا جس میں کئی لوگ زخمی اور جاں بحق ہوئے ،اس اقدام کے پیش نظر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین کے علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے جارحانہ حملے میں 3 فلسطینیوں کو قتل اور 70 کو زخمی کرنے کا اقدام قابل مذمت ہے،اس حملے میں فلسطین میں رہنے والے کئی بزرگ ،خواتین اور بچے بھی شامل تھے مگر اسرائیلی فورسز نے ان کو بھی نشانہ بنایا۔

 

اسلامی تعاون تنظیم نے نابلس میں فلسطینیوں کی املاک اور گھروں کو تباہ کرنے کے اسرائیلی اقدام کی عالمی سطح پر  بھی مذمت کی ہے اور اس کو جرم قرار دیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں فلسطینی کمانڈر سمیت دو فلسطینی شہید اور 40 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے: فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چار فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

مزید پڑھیں: تائیوان کو ڈر ہے کہ اگر چین نے سائبر اٹیک کیا تو وہ آدھی جنگ بغیر ہتھیاروں کے جیت جاۓ گا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+