شہباز گل معاملہ: کیا عمران خان اور پرویز الٰہی میں اختلاف پیدا ہو جائے گا ؟

 بریکنگ نیوز ٹوڈے : (اسلام آباد)پاکستان کے سینئر تجزیہ کاروں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ   شہباز گل کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے درمیان اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے : ذرائع کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات سے پی ٹی آئی کے کچھ رہنمائوں نے ملاقات کی   اور ان  کو کہا گیا کہ شہباز گل کو انکی مرضی کے ہسپتال میں منتقل کر کے ان کا خاص خیال رکھا جا ئے ،تاہم دوسری جانب آئی جی کا کہنا ہے کہ میں شہباز گل  کی گرفتاری کے معاملے پر میں وفاقی حکومت سے تعاون کے لیے تیار ہوں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : نیوز ٹوڈے کے ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی  کے سینئر رہنماء فواد چوہدری،حماد اظہر اور دیگر ارکان نے آئی جی جیل خانہ جات سے ملاقات کی اور ملاقات میں شہباز گل کی سفارش کی گئی ،تا کہ ان کو بہتر حالت میں رکھا جا ئے۔

 

واضح رہے کہ اتحادی حکومت کی جانب سے اس وقت شہباز گل کی گرفتاری کو  قانونی کاروائی قرار دیا جا رہا ہے،ان کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر کے ملک دشمن طاقتوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

 

مزید پڑھیں : نواز شریف ستمبر میں پاکستان آرہے ہیں،سینئر ن لیگی رہنماء جاوید لطیف کا دعویٰ

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+