واشنگٹن اور بیجنگ میں تنائو کی وجہ سے پاک امریکا تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں
- 16, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : (اسلام آباد) پاکستان کی جانب سے امریکا اور برطانیہ میں خدمات سر انجام دینے والی سابق سفیرڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بیان دیا ہے کہ واشنگٹن کے بیجنگ سے تناؤ کی وجہ سے پاکستا ن اور امریکاکے مابین تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔
نیوز ٹوڈے : ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ جب تک چین کے امریکا سے تعلقات بہتر نہیں ہوتے تب تک پاکستان کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،یاد رہے کہ یہ بات انہوں نے امریکہ کے ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے ایک پروگرام میں کی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے بھارت سے تعلقات بھی تشویشناک نہج پر ہیں ،تاہم انہوں نے کہا پاکستان بڑی طاقتوں کی کشمکش سے متاثر ہورہا ہے اور اس وقت پاکستان کےلئے پڑوسی ملکوں سے تعلقات برقرار رکھنا بھی ایک مرحلہ ہے ۔
واضح رہے کہ ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کی بات چیت ایک عرصہ سے بند ہے خاص طور پر بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا ایک بڑی وجہ ہے اسی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے مابین تجارت بھی بند ہے اوربیک ڈور بات چیت سے بھی مذاکرات شروع ہونے کے لئے کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی ۔
مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر خود کُش حملہ،4 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی
تبصرے