یو ایس ایڈ پاکستان اکو ایک لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرے گا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان میں امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ بلَوم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انسانی امداد کی ضرورت کااعلان  کیا جا چکا ہے جس کے مطابق امریکہ پاکستان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے: ڈونلڈ  بلوم نے ایک بیان میں  کہاکہ میرےاعلان کے جواب میں یو ایس ایڈ  پاکستان کی متاثرہ آبادی کو ایک لاکھ ڈالر کی امداد دے گا، انہوں نے یہ بھی  کہا کہ یو ایس ایڈ پسماندہ اور متاثرہ طبقات کے لیے فوری ضرورت کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے گا ۔

یادرہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے امریکی سفارتخانہ اسلام آباد میں اپنا عہدہ سنبھالا تھا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سفیر بلَوم پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستان اور امریکا کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کی قیادت اور پاکستان کے مستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے حکومتِ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

 

واضح رہے کہ ماضی میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کافی بہتر رہے ہیں ،تاہم حال ہی میں تعلقات میں دراڑ پیدا ہو ئی اور کچھ پیچیدگیاں بھی دیکھنے میں آئیں ۔

 

مزید پڑھیں : واشنگٹن اور بیجنگ میں تنائو کی وجہ سے پاک امریکا تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+