شہباز گل کی جان کو خطرہ ہے ،وزیر داخلہ پنجاب نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا
- 18, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے حال ہی میں شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے پر ایک بیان جاری کیا ،اس بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے شہباز گِل کو قریبی اسپتال شفٹ کرنے کی کوشش کی، مگر اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی کرتے ہوئے رینجرز کی زیر نگرانی ان کو دوبارہ اسلام آباد شفٹ کر دیا۔
نیوز ٹوڈے : وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شہباز گِل کی جان کو شدید خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ معزز اعلیٰ عدالتوں سے انسانی حقوق کی خاطر مداخلت کی اپیل کرتے ہیں ،انہوں نے کہا انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : وزیر داخلہ پنجاب نے واضح کیا کہ شہباز گِل کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم پچھلے 3 دن میں حالت بہتر ہوئی ہے ۔
یاد رہے کہ انہوں نے کہا کہ شہباز گِل ابھی تک شدید ڈپریشن کا شکار تھے، جب پتہ چلا کہ دوبارہ پولیس کی تحویل میں دیا جا رہا ہے تو ان کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
مزید پڑھیں : پاکستان نے معاشی اورسماجی سطح پر شاندار ترقی کا مظاہرہ کیا ہے،روسی صدر ولادمیر پیوٹن بھی پاکستان کے معترف
تبصرے