اب مفتاح اسماعیل سے ملک نہیں چل سکتا، جاوید لطیف بھی وزیر خزانہ پر برہم

بریکنگ نیوز ٹوڈے : (اسلام آباد)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نےبیان دیا ہے کہ پی ٹی آئی  معیشت کی بربادی کا سبب ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے  ملک کی اتنی تباہی کی ہے کہ کوئی سنبھالنے کو تیار نہیں۔

 

میاں جاوید لطیف نے بیان دیا کہ اب حقیقی قیادت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا،انہوں نے بیان دیا کہ اب مفتاح اسماعیل سے ملک نہیں چل سکتا۔

 

نیوز ٹوڈے :میڈیا کے ساتح گفتگو  میں  جاوید لطیف کا کہناتھاکہ نواز شریف اس لیے واپس آ رہے ہیں کیونکہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ادارے کس حد تک نیوٹرل ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف  ہی واپس آ کر اس معیشت کو سنبھال سکتے ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : جاوید لطیف نے اس بات کی سختی کے ساتھ تردید کی کہ مسلم لیگ(ن) میں کوئی گروپ بندی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم مفتاح اسماعیل کی کارکردگی کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے حقیقی لیڈر نواز شریف وطن واپس آ کر  ملک کی معشیت کو سنبھالے اور غریب عوام کو ہم سے جو امیدیں تھیں ان کو آ کر پورا کریں۔

 

واضح رہے کہ میڈیا پر پچھلے کئی دنوں سے قیاس آرائیاں کی جا رہی  تھیں کہ مسلم لیگ ن میں گروپ بندی ہو چکی ہے،چند سینئر  رہنماء مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنانے کے حق میں نہیں ہیں،تاہم جاوید لطیف نے واضح کر دیا کہ مسلم لیگ ن میں کو ئی گروپ بندی نہیں ہو ئی ۔

 

مزید پڑھیں : شہباز گل کی جان کو خطرہ ہے ،وزیر داخلہ پنجاب نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+