آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک سےملاقات

بریکنگ نیوز ٹوڈے :  پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے  ون آن ون ملاقات کی ۔

 

نیوز ٹوڈے :پاک فوج کے ادارے  آئی ایس پی آر کے مطابق ون آن ون  ملاقات میں دونوں عسکری رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور  اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر  مشاورت کی اور خطے میں استحکام کے لیے منصوبہ بندی کی ۔

 

یاد رہے کہ ملاقات میں دفاع، سیکیورٹی اور عسکری سطح پر باہمی تعاون پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

 

دوسری جانب آرمی چیف اور امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی گئی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : آئی ایس پی آر نے بیان دیا ہے کہ ملاقات میں پاک امریکا فوجی تربیتی تبادلہ پروگرام  پر بھی بات ہو ئی اور اس میں مزید پیش رفت کے لیے مشاورت کی گئی ۔

 

واضح رہے کہ امریکی سینٹ کام کمانڈر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں قابل تعریف ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : اب مفتاح اسماعیل سے ملک نہیں چل سکتا، جاوید لطیف بھی وزیر خزانہ پر برہم

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+