وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
- 23, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف قطر کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے دوحہ پہنچ گئے ہیں ،رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم قطر میں 2 روز کے لیے قیام کریں گے اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔
نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں،جہاں باہمی امور پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی جائے گی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : دفترِ خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ قطر کے ساتھ توانائی، تعاون، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے پرمشاورت ہو گی .
دوسری جانب قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ قطر میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کو فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف قطر کا یہ پہلا دورہ کر رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ اس سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی بھی پاک فوج کے حوالے کر دی گئی ہے ،اس معاملے پر بھی شہباز شریف کو باقاعدہ طور پر بریفنگ دی جائے گی ۔
مزید پڑھیں : حریت رہنماء یاسین ملک نےعدالت کی جانب سے قانونی مدد کی پیشکش مسترد کر دی
تبصرے