وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سےفیول ایڈجسمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کر دیا
- 24, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے حال ہی میں قطر کے دورے کےدوران ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بجلی کے بلوں سے متعلق عوام کو ریلیف دینے کا علان کیا ۔
نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم شہباز شریف نے بیان دیا کہ 200 یونٹ سے نیچے جتنےبل آ رہے ہیں ان سب بلوں سے فیول ایڈ جسمنٹ چارجز کو ختم کر دیا جا ئے گا جس سے عوام کی ایک بڑی تعداد کو واضح فوئد حاصل ہونگے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں تاجروں پر فکس ٹیکس، ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین اور تین لاکھ ٹیوب ویلز کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکومت کی نااہلی سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا۔
دوسری جانب انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کی پرخلوص کاوشوں اور محنت سے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہےاور ہم مہنگائی پر قابو پانے میں جلد کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کی چار سال کی نااہلی کا چار ماہ میں جواب کیسے دے سکتے ہیں ۔
مزید پڑھیں : وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
تبصرے