پاکستانی حدود میں میزائل گرنے پر بھارتی فوج نے اپنے تین فوجی افسران کو برطرف کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کی حدود  میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعے کے بعد  بھارتی حکومت کی جانب سے  3 فوجی افسران کو برطرف کردیا گیا ہے ۔ 

 

نیوز ٹوڈے : نئی دہلی کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے غفلت اور لاپرواہی برتنے کے الزام میں ان فوجی افسران کو سزا کے طور پر بر طرف کر دیا ۔ 

 

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی میزائل پاکستان کی حدود میں اس سال 9 مارچ کو گرا تھا ، جس کو بھارت نے بعد میں اپنی غفلت تسلیم کر لیا تھا ۔

 

واضح رہے کہ اس واقع کے بعد پاکستان کی جانب سے  بھارتی حکومت سے اس غفلت اور لا پرواہی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا  اور اس معاملے پر تفتیش بھی شروع کرنے کی درخواست کی گئی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں اور دوسری طرف دونوں ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات بھی ختم کر دیے گئے ہیں ،یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو کئی بار تعلقات بہتر کرنے  کے لیحے پیشکش کی مگر بھارتی حکومت کی جانب سے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا گیا ۔

 

مزید پڑھیں  : وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سےفیول ایڈجسمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+