کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والوں کے اعزاز میں تقریب،شہباز شریف نے ارشد ندیم کی خواہش پوری کر دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے :  وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے  کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والوں کے اعزاز میں وزیر اعظم ہا ئوس میں ایک تقریب کروائی گئی ۔

 

نیوز ٹوڈے : تقریب کے دوران  کھلاڑیوں کو اسٹیج پر بلا کر تقریر کرنے کا موقع دیا گیا تا کہ وہ اپنے مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں  کو بہتر طور پر نئے چیلنجز سے لڑنے کے لیے حکمت عملی بنانے میں  معلومات فراہم کر سکیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی جانب سے درخواست کی گئی کہ سرکارین محکموں کی تمام ٹیموں کو دوبارہ سے بحال کر دیا جا ئے تا کہ نیا ٹیلنٹ آگے آ سکے اور پاکستان کا نام روشن کر سکیں ۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے  ارشد ندیم کی اس درخواست پر تمام سرکاری محکموں کو اپنے کھیلوں کے شعبے بحال کرنےکا حکم دے دیا ہے ۔

 

 شہباز شریف  نے میڈل جیتنے والوں کھلاڑیوں کو انعامی چیک دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی اور میڈل جیت کر قومی پرچم بلند کیا، ملک و قوم کا نام روشن کرنے والوں پر قوم کو فخر ہے۔

 

مزید پڑھیں : نوواک جوکووچ نے ٹینس کےسب سے بڑے ٹورنامنٹ 'یو ایس اوپن' سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+