سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے ترک وزراء پاکستان پہنچ گئے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ترکیہ کے  وزراء پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ، وزراء میں وزیرِ داخلہ سلیمان سوئیلو اور وزیرِ ماحولیات مراد خرم سمیت17 رکنی وفدشامل ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : ترکیہ کا یہ وفدپاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا، جن میں بلوچستان اور خصوصاً سندھ کے علاقے شامل ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ترکیہ کے وزیرِ داخلہ سلیمان سوئیلو کا اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو اس آفت سے جلد نکالے اور بہتری کی طرف جا ئے ۔

 

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا مزید کہنا تھا  کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ترکیہ سے امدادی سامان کے 11 جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں اور ہم مزید بھی مدد کے لیے تیار ہیں ۔

 

یاد رہے کہ وزیرِ داخلہ ترکیہ سلیمان سوئیلو نے یہ بھی کہا ہے کہ ترکیہ سے امدادی سامان لے کر 2 ٹرینیں بھی 6 دنوں میں پاکستان  پہنچیں گی۔

 

واضح رہے کہ اتحادی  ملک ترکیہ سے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد لے کر جہاز مسلسل پاکستان آ رہے ہیں جن میں ٹن کے حساب سے امدادی سامان موجود ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان کی ہمارے لیے خصوصی اہمیت ہے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+