یمن میں القاعدہ کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،21اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی
- 07, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : یمن میں القاعدہ جنگجوؤں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق اس حملے میں کم از کم 21 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
نیوز ٹوڈے : یمن کے دارالحکومت صنعا سے میڈیا کی رپو رٹس کے مطابق مزید معلوم ہوا کہ القاعدہ جنگجوؤں نے سیکیورٹی فورسز کو جنوبی یمن میں نشانہ بنایا۔
دوسری جانب جنوبی یمن میں سیکیورٹی فورسز نے منگل کی صبح القاعدہ کے 6 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق القاعدہ جنگجوؤں کو جنوبی ضلع ابین میں کارروائی کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا کی جانب سے القاعدہ کے لیڈر ایم الظواہری کو بھی نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا جس کا طالبان کی جانب سے سفارتی ذرائع سے احتجاج بھی کیا گیا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : القاعدہ کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کو ئی بیان سامنے نہیں آیا ، تاہم وہ اس واقع کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ کچھ شدت پسند اور ظالموں کو سبق سکھانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔
مزید پڑ ھیں : اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ایران نیوکلیئر ڈیل رکوانے کے لیے امریکہ روانہ
تبصرے