آئندہ برس یورپ میں توانائی کے بلوں میں 2 کھرب ڈالرز کے اضافے کا امکان

بریکنگ نیوز ٹوڈے :لندن کی معروف  مالیاتی فرم گولڈ مین ساکس  کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے ،اس رپورٹ میں بتایا گیا  ہے کہ  اگلے سال یورپی گھرانوں کے توانائی کے بلوں میں 2 کھرب ڈالرز کے اضافے کا  واضح امکان ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے :  عالمی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق مالیاتی فرم گولڈ مین ساکس کا کہنا ہے کہ یورپ کے انرجی بلوں میں اضافے کے مسئلے پر حکومتی مداخلت کی ضرورت ہو گی۔  واضح رہے کہ  یورپ کی مجموعی داخلی پیداوار میں انرجی بلوں کی شرح 15 فیصد ہوگی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ آئندہ چند سالوں میں یورپ کی سڑکوں پر بجلی سے چلتی گاڑیوں کا راج ہوگا ۔

 

مالیاتی فرم گولڈ مین ساکس  کی جانب سے بیان جاری کیا گیا  کہ توانائی کی قیمت کی حد مقرر کر کے کم قیمت پر بجلی کی فراہمی جیسے اقدامات  تا حال زیر غور ہیں اور ان پر مشاورت جاری ہے۔

 

دوسری جانب  برطانوی میڈیا  کا بتانا ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے توانائی اس مسئلے پر تبادلہ خیال  کے لیے جمعے کو ملاقات کریں گے جس میں توانائی کے مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا ۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارتی ریاست بِہار میں دریا کا پانی خشک ہونے پر قدیم مسجد نمودار ہو گئی

 

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+