اُروشی روٹیلا کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ نسیم شاہ پر فدا ہو گئیں
- 08, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایشیا کپ2022ء میں اپنی عمدہ بولنگ اور جارحانہ بیٹنگ سے پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے نسیم شاہ کے بھارتی فنکاروں میں چرچے ہونے لگے ہیں ۔
نیوز ٹوڈے : یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری بنائی اور ابنسیم شاہ کی تعریف میں ہی ایک اور بھارتی اداکارہ نے بھی ٹوئٹس کر دیے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے: واضح رہے کہ افغانستان سے فتح کے بعد کم عمر نسیم شاہ کیلئے بھارتی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ سربھ جیوتی نے بھی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یقینی طور پر ایک ’ہیرا‘ مل گیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹوئٹ کے ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ نسیم شاہ کا استعمال بھی کیا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں سپر ہیرو نسیم شاہ نے دو چھکوں کی مدد سے ناممکن کو ممکن بنا کر پاکستان ٹیم کو مشکل وقت میں جتوایا۔
آخری اوور میں جیت کے لئے گیارہ رنز درکار تھے ۔ نسیم شاہ نے فضل الحق کو دو گیندوں پر تابڑ توڑ دو چھکے مارکر پاکستان کو اعصاب شکن ڈرامے کے بعد ایک وکٹ کی سنسنی خیز فتح دلوادی۔
ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے افغانستان کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
مزید پڑ ھیں : اداکار شان شاہد کو فخر زمان پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا
تبصرے