بھارت 209 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام ، آسٹریلیا نے جارحانہ بیٹنگ کے بعد 4وکٹوں سے فتح اپنے نام کر لی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آسٹریلیا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے اسے 4 وکٹوں سے شکست  دے دی ہے ، آسٹریلیا نے بھارت کو  شکست دے کر ورلڈکپ سےپہلے ہی  دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔ 

 

نیوز ٹوڈے: سیریز کے اس پہلے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 208 رنز بنائے اور ایک بڑا ٹوٹل بورڈ پر لگا دیا ۔ 

 

209 کے اس بڑے اسکور میں کے ایل راہول کے  55 اور سوریا کمار یادیو کے  46 رنز شامل تھے، آخر میں ہاردیک پانڈیا نے صرف 30 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 200 کے  پار پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ 

 

دوسری جانب آسٹریلیا نے یہ 209 رنز کا ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اوپننگ  بلے باز  61 رنز بنانے والے کیمرون گرین اور 35 رنز بنانے والے اسٹیو اسمتھ اور پھر جوش انگلس اور ٹم ڈیوڈ کے بالترتیب 17 اور 18 رنز نے اسکور کیے ،تاہم آخر میں میتھیو ویڈ نے جارحانہ بیٹنگ کر کے  فتح  آسٹریلیا کے نام کر لی ۔

 

مزید پڑ ھیں : انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی ، مڈل آرڈر ایک مرتبہ پھر ناکام

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+