معروف اداکار فیروز خان کا بیوی پر تشدد، ان کی اہلیہ علیزے سلطان کا بیان منظر عام پر آگیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے:فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے طلاق کی وجہ ذہنی اور جسمانی تشدد قرار دی۔

 

فیروزخان کی اہلیہ جو کہ سوشل میڈیا پر علیحدگی سے متعلق افواہوں پر خاموش تھیں انہوں نے فیروز خان سے علیحدگی کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فیروز سے علیحدگی کی وجہ ان پر جسمانی و ذہنی تشدد ہے جسے وہ چار

سال سے برداشت کر رہی تھیں۔

 

 نیوزٹوڈے:علیزے سلطان نے اپنے اکاونٹ پر پوسٹ کیا ہے کہ ان کی شادی 4 سال سے پریشانیوں اور الجھنوں کا شکار رہی جس وجہ سے انہوں نے علیحدگی کا راستہ اختیار کیا۔ یاد رہے کہ اس جوڑی کی علیحدگی کی خبریں گزشتہ سال سوشل  میڈیا پر نظر آرہی تھیں۔

 

مزید علیزے سلطان کااپنے بچوں کے بارے میں  کہنا ہے کہ میں اپنے بچوں کو تشدد زدہ ماحول میں پلنے نہیں دوں گی۔ اور میرا یہ فیصلہ میرے بچوں کی پرورش میں اہم کردار ادا کرئے گا اچھی پرورش کے لئےضروری ہے کہ بچوں کو تشدد زدہ اور گھٹن زدہ ماحول سے دور رکھا جائے۔

 

انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ میں اپنے بچوں کو ہر پریشانی سے لڑنے کا حوصلہ دوں گی اور یہ بھی سکھاؤں گی کہ کوئی بھی زخم ہو اس کو بھرا جا سکتا ہے۔

 

اس جوڑی کے درمیان طلاق کی خبریں دو سال سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں انہوں نے اپنے اکاونٹس میں سے بھی ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا اور تصویریں بھی ڈیلیٹ کر دیں تھیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:یاد رہے اس جوڑی کی شادی مارچ 2018 میں ہوئی تھیں اور مئی 2019 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور رواں سال کے آغاز میں ان کو اللہ نے بیٹی عطا کی تھی۔

 

مزید پڑھیں:مذاح کی دنیا میں بڑا نقصان ،معروف بھارتی کامیڈین راجو شری واستو 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+