وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات
- 23, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں کی جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیوز ٹوڈے : شہباز شریف کی ملاقات امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔
امریکی صدر نے پاکستان میں سیلاب سے سیکڑوں اموات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کے ساتھ ساتھ عالمی دنیا سے پاکستان کی مدد کی اپیل کی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں سربراہ یو ایس ایڈ کے دورہ پاکستان اور امداد بھجوانے پر امریکی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہوں ۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کی عالمی برادری سے پاکستان کی مدد کی اپیل پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : اس کے علاوہ وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے، جس میں وہ ماحولیاتی تبدیلی سے آئےسیلاب کی تباہی کا ذکر کریں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل پر بھی زور دیں گے۔
مزید پڑ ھیں : امریکاپاکستان میں انفرااسٹرکچرکی تعمیرکیلئے تعاون کرنے کو تیار ہے،جان کیری
تبصرے