لند ن میں مریم اورنگزیب اور پی ٹی آئی جیالوں کے درمیان جھڑپ ، کئی لوگ چور اور ڈاکو کے نعرے لگاتے رہے
- 26, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : لندن میں مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاق عوزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ کل ایک واقع پیش آیا جس کے دوران ان کے اور پی ٹی آئی کے کچھ جیالوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۔
نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ مریم اورنگزیب ایک ریستوران میں موجود تھیں جہاں پی ٹی آئی کے کچھ لوگ آئے اور ان کے خلاف نعرے بلند کر دیے ، وہ لوگ اپنے نعروں میں مریم اورنگزیب کو چور کہتے رہے ۔
یاد رہے کہ اس رویے پر مریم اورنگزیب کی جانب سے کو ئی رد ِ عمل نہیں دیا گیا اور وہ چپ کر کے کھڑی رہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی جس پر پوری دنیا سے صارفین کی جانب سے دلچسپ آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مسجد نبوی میں ب ھی ن لیگ کے ارکان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس کی عوام اور دوسرے سیاستدانوں کی طرف سے شدید مذمت بھی کی گئی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے: دریں اثنا کچھ طالبعلموں کا ایک گروہ آیا اور ان کی جانب سے ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے مریم اورنگزیب سے بات چیت کی گئی ، اوور سیز پاکستانیوں نے اپنے سوال ان کے سامنے رکھے اور مریم اورنگزیب نے ان سوالوں کے جواب دیے ۔
تاہم مریم اورنگزیب ریستوران سے باہر آئیں تو پی ٹی آئی کے افراد نے آ کر ان کے قریب دوبارہ نعرے لگانا شروع کر دیے ۔
مزید پڑ ھیں : وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات
تبصرے