معین علی نے آسٹریلیا اور انڈیا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے لیےفیورٹ قرار دے دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے لیے   دو فیورٹ ٹیموں کا اعلان کر دیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : معین علی نے بھارت اور آسٹریلیا کو ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم قرار  دے دیا ، انہوں نے  کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ہیں لیکن انگلینڈ کی ٹیم بہت ہی خطرناک ہے،انگلینڈ کے خلاف جو بھی کھیلے گا اس کو پتہ ہو گا کہ یہ خطرناک ٹیم ہے  ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی ٹیمیں ہم سے کھیلنے سے گھبرائیں گی تاہم پھر بھی میں سمجھتا ہوں کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت اور آسٹریلیا فیورٹ ہیں۔

 

معین علی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے پر خوشی ہے اور ہم بہت اچھی پوزیشن میں آسٹریلیا جا رہے ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : رواں ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں معین علی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈمیں بطور آل رائونڈر کھیلیں گے ۔

 

واضح رہے کہ معین علی کی کپتانی میں انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی  ٹوئنٹی سیریز میں شکست  دی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ویسٹ انڈیز کے بیٹر 'شیمرون ہیٹمائر' کو فلائٹ مِس کرنے پر ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+