وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاس میں شرکت کے لئے واشنگٹن جائیں گے،
- 06, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوزٹوڈے:وزیرِخزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاس میں شرکت کے لئے اگلے ہفتے واشنگٹن جائیں گے۔
نیوزٹوڈے:تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار برئیٹن وڈ انسٹیٹوٹ کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گے، اس سلسلے میں وہ آنے والے ہفتے میں واشنگٹن جائیں گے۔ اس کے علاوہ مائکراکنامک فریم ورک پر نظرثانی کی درخواست بھی ہوگی۔ تمام مسائل کی درخواست کی جائے گی جس میں جی ڈی پی کی شرح میں کمی، بجٹ خسارے اور کرنٹ اکاونٹ کے اہداف میں نرمی کے لئے درخواست کی جائےگی۔
نیوزالرٹ ٹوڈے:میکرو اکنامک کی درخواست اس وجہ سے کی جائےگی کہ رواں سال سیلاب کی وجہ سے بہت نقصان اٹھانا پڑا اس کو مدِنظر رکھتے ہوئے درخواست کی جائے گی۔ معشیت کی بحالی کے لئے یہ بہت ضروری ہے۔
عائشہ ظفر
تبصرے