ایران: حکومت کا شہروں میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون جاری ، 23 دن میں 185 افراد ہلاک

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایران میں  حجاب قانون کی خلاف ورزی پر پولیس کی زیرحراست لڑکی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جبکہ مختلف شہروں میں مظاہرین کے خلاف  ایران کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کریک ڈاؤن بھی  جاری ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق تین ہفتوں سے زیادہ عرصے سے جاری کریک ڈاؤن میں ہلاک افراد کی تعداد 185 ہوگئی  جبکہ متعدد لوگ ان حملوں میں زخمی ہو ئے ۔

 

واضح رہے کہ انسانی حقوق گروپ کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 19 بچے بھی شامل ہیں۔

 

دوسری جانب  ایرانی حکام نے مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ کی تردید کی ہے۔

 

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مظاہروں میں ایرانی سیکیورٹی فورسز کے 20 اہلکار ہلاک ہوئے  اور مظاہرین کی وجہ سے حکومت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ، ایران میں بد امنی  عروج پر  ہے ۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ ایران میں زیرِ حراست 22 سال کی لڑکی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے 23 روز سے جاری ہیں ،نہ حکو مت مذاکرات کے لیے پیش کش کر رہی ہے اور نہ ہی مظاہرین کی جانب سے  کوئی مئوقف سامنے رکھا گیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : روس کی جانب سے کیف سمیت یوکرین کے مختلف شہروں میں 75 میزائل حملے ،5افراد ہلاک 12 زخمی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+