بھارتی انتہا پسند جماعت بی جے پی نے ہندوئوں کو مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کا حکم دے دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت کی ہندوانتہاپسند حکمراں جماعت بی جے پی  نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی کال دے   کر ہندوستان میں موجود مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : بھارتی دارالحکومت  نئی دہلی میں ہندوانتہاپسند جماعت  بی جے پی کے رہنماء پرویش سنگھ ورما نے ہندوؤں کو مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کا حکم  دیا ۔

 

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہندوؤں سےالتجا کی  کہ وہ مسلمانوں کے ٹھیلوں اور دکانوں  سے سبزیاں اوردیگراشیا خریدنا بند کردیں۔

 

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو کام کی مزدوری بھی نہ دی جائے اور ہر طریقے سے ان کا معاشی بائیکاٹ کیا جا ئے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : بی جے پی رکن نے نفرت  اور اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو سبق سکھانے اور درست کرنے کے لئے ان کا معاشی بائیکاٹ بہت ضروری ہے۔

 

مزید پڑ ھیں : ایران: حکومت کا شہروں میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون جاری ، 23 دن میں 185 افراد ہلاک

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+