لاہور پھر سےآلودہ ترین شہر قرار،
- 11, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوزٹوڈے: لاہورپھر سے دنیامیں آلودہ ترین شہر کے طور پر درجہ بندی کرگیا۔
اسموگ کی پھر سے واپسی کے ساتھ لاہور ایک بار پھر شہر کے مختلف علاقوں میں ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ 166سے 279کے درمیان دنیا کے آلودہ ترین شہر کے طورر پر درجہ بندی کر گیا۔
اس سلسلے میں مختلیف سرکاری اور نجی مانیٹروں کے ذریعے جمع کئے گئے تازہ ترین اعدادوزشمار اس بات ہر زور ڈالتے ہیں کہ صوبائی دارلحکومت کی ہوا کا معیار دنیا میں سب سے خراب ہے۔ اس کے بعد جو ممالک شامل ہیں اس میں بیجنگ،ڈھاکہ، میلان ،سیٹل،زگریب،پورٹ لینڈ ،شینیانگ،کراچی اور وینکوور کی طرف سے جاری کردہ لائیواعدادوشمار ائیر کوالٹی انڈیکس نمبر آتا ہے۔
ریاست ہائے متحدہ کے فضائی معیار کی نگرانی کرنے والے ادارے کی ریٹنگ 279 کے قریب ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس بتاتے ہیں کہ کوٹ لکھپت کے قریب آلودگی کا معیار بہت زیادہ ہے۔انسانوں اور جانوروں کے لئے ہوا کا معیار بہت غیر صحت مند ہے۔
نیوز ٹوڈے:ہوا کے معیار کو جانچنے والے ادارے بتاتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں آلودگی بڑھ جائے گی۔ اس کے علاوہ فضا کے معلق ایرسول بننے کے بھی خدشات ہیں۔
اسموگ کا مسئلہ 2017 میں پہلی بار اجاگر ہوا تھا۔اس کے بعد سے ہی عدالتی حکم پر درجہ بندی کا نظام اپنایا تھا۔تاہم پانچ سال کے بعد بھی محکمہ تحفظات ماحولیات پنجاب کی ہوا کے معیار کی رپورٹ ابھی بھی اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ کم قیمت والے سینسرر ہوا کے معیار کو جانچ رہے ہیں۔
پچھلے ہفتے کی رپورٹ میں آیا ہے کہ لاہور ٓلودہ ترین شہر ہے عدالت نے سموگ پر قابو پانے والے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
اس کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب ہنگامی اجلاس بلانے اور صوبے میں سموگ ایمرجنسی لگانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:اس کے علاوہ ائیر کوالٹی کو جانچنے والے آلات کی خریداری پر بھی زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں: مہلک وعالمی بیماری کرونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ
تبصرے