یوکرین کے شہر کیف میں جرمن سفارت خانے کی عمارت پر روس کا فضائی حملہ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روس کے فضائی حملوں سے جرمن سفارتخانے کی عمارت  بھی حملے کی زد میں آ گئی  جس سے اس عمارت کو کافی نقصان پہنچا ۔

 

نیوز ٹوڈ ے : عالمی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے یہ عمارت استعمال میں نہیں ہے، بد امنی کے خطرے کے باعث کافی پہلے اس عمارت کو خالی کرا لیا گیا تھا ۔

 

واضح رہے کہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں موجود روسی صحافی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے حملےسے متعلق  عوام کو آگاہ کیا۔

 

روسی صحافی نے جرمنی کے  چانسلر اور دیگر عہدیداران سے کہا کہ اس فضائی حملے پر ردعمل دیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ روس کی اس لا پرواہی   اور نا مناسب حرکت سے انسانی جان جا سکتی تھی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس سے قبل جرمن وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جرمنی یوکرین کو جلد ہی ایک ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا جبکہ تین مزید سسٹمز اگلے سال دیے جائیں گے،تا کہ یوکرین کی حکومت اپنی عوام کے حقوق  کے تحفظ کو یقینی بنا سکے ۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارتی انتہا پسند جماعت بی جے پی نے ہندوئوں کو مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کا حکم دے دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+