وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ عدالت میں چیلنج کردیے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : رانا ثناء اللہ نے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ عدالت میں چیلنج کردیے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر ن لیگ نے عدالت سے رجوع کیا، ان کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کو  عدالت میں لے کر جائیں گے اور پھر ہی کو ئی حتمی فیصلہ ہو گا ۔

 

واضح رہے کہ ن لیگ کی لیگل ٹیم نے عدالت میں درخواست جمع کرادی تاہم سینئر سول جج نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی، ن لیگ کی جا نب سے اس معاملے پر تفتیش کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

 

ن لیگ کی لیگل ٹیم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے غلط بیانی سے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بیان دیا کہ عدالت وارنٹ واپس لے کر ضمانتی مچلکے وصول کرنے کا حکم دے تا کہ رانا ثنا اللہ کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔

 

خیال رہے کہ  کرپشن کے مقدمے میں رانا ثنا اللہ کے گرفتاری کے وارنت جاری کی گئے تھے ، تاہم اینٹی کرپشن یونٹ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے میں ناکام رہا ۔

 

مزید پڑ ھیں : وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+