گلوکارہ شکیرا نے ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کردیا
- 11, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوزٹوڈے:کولمبیا کی مشہور گکوکارہ شکیرا نے ایران کی خاتون کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
ایران میں خاتون کے حجاب نہ کرنے پر اس کی ہلاکت کا معاملہ پیش آیا تھا۔ دنیا کی بہت سی مشہور شخصیات نے اس پر اظہار یکجہتی کی تھی۔
گلوکارہ شکیرا بھی پیچھے نہ رہ سکیں اس نے بھی ایرانی خاتون سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
نیوز ٹوڈے:شکیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی تصویر بھی شیر کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں ایران کی خاتون کے ساتھ، طالبات کے ساتھ اور ان تمام لوگوں کے ساتھ ہوں جو آزادی کے لئے لڑ رہے ہیں۔
نیوزالرٹ ٹوڈے:اس کے ساتھ ساتھ یاد رہے کہ پچھلے ماہ ایران میں بہت سے مظاہرے چل رہے تھے جس کی وجہ یہ تھی 22سالہ امینی مہسا کو حجاب نہ کرنے پر پولیس نے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے وہ کومہ میں جانے کے بعد اس دنیا سے رخصت ہو گئی تھی۔ اس وجہ سے ایران میں مظاہرے جاری تھے۔
مزید پڑھیں: ایمانیول میکرون نے کہا ہے کہ مفلوج نیٹو کو اب ختم ہو جانا چاہیے
تبصرے