پشاور کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے لیے لائبریری کا افتتاح

بریکنگ نیوز ٹوڈے : خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ایک مثبت اقدام اٹھایا گیا ہے جس کے  نتیجے میں اب جیلوں میں موجود قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جا ئے گا ۔

 

نیوز ٹوڈے: پشاور کی سینٹرل جیل میں معاون خصوصی جیل خانہ جات شفیع اللہ خان اور آئی جی جیل خانہ نے  باہمی مشاور ت اور  رضامندی کے بعد قیدیوں کے لیے لائبریری قائم کر دی ہے ۔

 

نیوز الرٹ  ٹوڈے : اس موقع پر خیبر پکتونخوا ے حکومتی حکام نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بیان دیا  کہ جیل قوانین میں اصلاحات لا رہے ہیں  جس سے قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے منظم طریقے سے کام شروع کیا جا ئے گا ۔

 

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ  خیبر پختونخوا کے محکمہ جیل خانہ جات میں فنڈز کی کمی ہے، جس کو ہم  وفاق کے ساتھ مل کر پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔

 

دوسری جانب معاون خصوصی جیل خانہ کا کہنا ہے کہ جب سے پی ڈی ایم کی حکومت آئی ہے فنڈز روک دیے ہیں ،اس سے قبل باہمی مشاورت سے کام چل رہا تھا ، تاہم اب ایسا دیکھنے میں نہیں آ رہا ۔

 

مزید پڑ ھیں : ہیکنگ میں ملوث دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا،

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+