انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے میچ میں شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : انگلینڈ  اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹو ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے لگاتار دوسری بار آسٹریلیا کو میچ ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے: انگلینڈ  نے سیریز کے دوسری میچ میں آسٹریلیا کو  8 رنز سے شکست دے کر سیریز  میں فتح حاصل کر لی ہے ۔

 

انگلینڈ کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا گیا جس کے نتیجے میں آسٹریلوی ٹیم  متاثر کن کارکردگی دکھانے سے قاصر رہی ۔

 

انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے  180 رنز کا  برا  ٹوٹل بورڈ پر لگا دیا ،انگلینڈ کے نائب کپتان معین علی اور ڈیوڈ ملان نے انگلینڈ کو مشکل سے نکال کر 180 رنز بنانے میں  مدد کی ۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل  انگلیند کے 54 اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے ۔

 

جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو  پاور پلے میں زیادہ متاثر کن کارکردگی نہیں  دکھا سکے  جس کی وجہ سے آسٹریلیا کے مڈل آرڈر پر  دبائو پڑا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس کے بر عکس مڈل آرڈر بیٹسمین ٹم ڈیوڈ اور سٹوائنس نے آ کر آسٹریلیا کی پوزیشن کچھ مستحکم کی ہی تھی کہ انگلیند کے تیز گیند باز سیم کرن نے ٹم ڈیوڈ کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی ۔

 

اس  مرتبہ آسٹریلیا کے فینشر میتھیو ویڈ کچھ خاص کاکردگی نہ دکھا سکے ،جس کی وجہ سے ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارت نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+