بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی بالی ووڈ فلموں میں سوناکشی سنہا اور ہمُا قریشی کے ساتھ انٹری
- 13, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ سے بالی ووڈ میں انٹری کر دی ہے ،یاد رہے کہ اوپننگ بیٹر کی یہ ڈیوبیو فلم تھی ۔
نیوز ٹوڈے : فلم میں کاسٹ ہونے والی اداکارہ ہما قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کی ۔
معروف فلم اسٹار ہما قریشی نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اب بلّی تھیلے سے باہر آ چکی ہے'۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شیکھر دھون نے اس فلم میں اپنی خصوصی انٹری کے بارے میں خود بھی میڈیا اور مداحوں سے گفتگو کی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : اس حوالے سے شیکھر دھون نے کہا کہ قومی کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے زندگی ہمیشہ بہت مصروف رہتی ہے مگر میرے پسندیدہ مشغلوں میں سے ایک پسندیدہ مشغلہ فلمیں دیکھنا ہےتوجب مجھے یہ موقع ملا اور میں نے فلم کی کہانی سنی تو اس کا مجھ پر گہرا اثر ہوا تھا، لہِذا میں نے اس فلم میں اداکاری کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔
مزید پڑ ھیں : گلوکارہ شکیرا نے ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کردیا
تبصرے