روس یوکرین جنگ : اقوام متحدہ میں روس کے خلاف قرار داد پیش ، پاکستان اور بھارت کا ووٹنگ میں حصہ لینے سے انکار

بریکنگ نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ نے یوکرین کے متعدد علاقوں کے روس میں انضمام کی شدید مذمت کرتے ہوئے قرارداد پیش کردی جس میں  کئی ممالک کے نمائندگان سے ان کا ووٹ لیا جا ئے گا اور آخر پر اقوام متحدہ کے حکام کی جانب سے اس  مسئلے پر حتمی فیصلہ سنایا جا   ئے گا ۔

 

نیوز ٹوڈے : یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکا کی جانب یوکرین کے متعدد علاقوں کے روس سے ملحق ہونے پر مذمتی قرار داد پیش کردی گئی ۔

 

امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی اس قرار داد پر 143 اراکان ممالک نے ووٹ دیا اور اپنی اپنی رائےکا اظہار کیا ۔

 

واضح رہے کہ امریکا کی کوششوں کے باوجود 35 ممالک نے روس کے خلاف ووٹنگ میں حصّہ لینے سے انکار کیا جس میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ بھارت کی امریکا کے ساتھ شراکت داری بہت زیادہ ہے مگر روس کے ساتھ بھی قریبی تعلقات تاریخی ہیں اور جنگی سازو سامان کی خریدو فروخت میں بھی بھارت اور روس شراکت  دار ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : برطانیہ نے یوکرین کو دفاعی میزائل دینے کا اعلان کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+