آئی ایم ایف نے مستقبل میں تعاون کی یقین دہانی کروا دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے:وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  کہا ہے کہ آنے والے سالوں میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ تعاون  کرے گا۔

 

وزیرِخزانہ اسحاق ڈارآئی ایم ایف سے مذاکرات کے سلسلے میں ہی امریکہ روانہ ہوئے تھے۔ انہوں نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ آئندہ مستقبل میں آئی ایم ایف  پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کر ئے گا۔

 

امریکہ کے دورہ پر اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی،انہوں نے ان کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا اس کے علاوہ معیشیت کی بخالی کے بارے میں بھی با ت کی گئی۔

 

نیوز ٹوڈے: آئی ایم ایف کے مینجنگ ڈائریکٹر نے معشیت کی بخالی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی تعریف کی اور اس کے علاوہ انہوں نے مستقبل میں پاکستان سے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

 

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی بینک کے ڈیوڈ مالپاس  کو سماجی و اقتصادی ترقی اور سیلاب سے بچاو کی امدای کاروائیاں کرنے پر شکریہ ادا بھی کیا، عالمی بینک نے مزید کہا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کو مکمل کر نے کے لئے مل کر کام کر یں گے۔

 

اعلامیے کے مطابق، وزیرِ خزانہ نے عالمی بینک کے نائب صدر جنوبی ایشیا وائسراے سے  بھی   ملے اور انکا پاکستان کا دورہ کرنے پر بھرپور شکریہ ادا کیا  انہوں نے پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں میں   ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے  میں مدد کی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:اسحاق ڈار نے وہاں  اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلمان الجاسر سے بھی ملاقات کی اور  انہوں نے مسلسل رابطے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

 

مزید پڑھیں: ان ڈرائیور کی سروسز اب مزید پانچ بڑے شہروں میں بھی ہونگی

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+