سابق کپتان عبد الحفیظ کاردار اور یونس خان کا نام پی سی بی' ہال آف فیم 'میں شامل

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عبد الحفیظ کاردار اور یونس خان کا نام   پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے ،واضح رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی پاکستان  ٹیم کی تاریخ میں بہت اہمیت رہی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے :پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ اعلان پاکستان کے پہلے ٹیسٹ میچ کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل فضل محمود، عبدالقادر، حنیف محمد، ظہیر عباس، جاوید میاں داد، وسیم اکرم اور وقار یونس بھی ہال آف فیم کا حصہ ہیں۔

 

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے بیان دیا گیا  کہ ہال آف فیم کا مقصد رول ماڈلز کی کامیابیوں کو سراہنا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : رمیز راجہ نےبیان دیا  کہ عبدالحفیظ کاردار نے پاکستان کو کرکٹ کا خواب دکھایا جبکہ یونس خان نے تینوں طرز کی کرکٹ میں لاجواب کامیابیاں  حاصل کیں ۔

 

عبدالحفیظ کاردار کے بیٹے شاہد کاردار کا کہنا ہے کہ اے ایچ کاردار کے پی سی بی ہال آف میں شامل ہونا ہمارے لیے فخر لا لمحہ ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : محمد رضوان نے سوریا کمار یادو کا ریکارڈ توڑ کر اس سال بھی ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+